“مجھے 22 سالوں میں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا”، پریانکا چوپڑا
ممبئی(مسائل نیوز)بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نےحال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ “مجھے 22 سالوں میں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا”۔
- Advertisement -
انڈیا ٹائمزکے مطابق ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے اپنی آنے والی ہالی ووڈ ویب سیریز “سیٹاڈل” سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ کہنے سے میں مصیبت میں پڑ سکتی ہوں کہ میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور میں نے تقریباً 70 سے زیادہ فلمیں اور 2 ٹی وی شوز کیے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ” لیکن جب میں نے ویب سیریز “سیٹاڈل”میں کام کیا تو یہ میرے کیریئر میں پہلی بار تھا کہ مجھے برابر کا معاوضہ ادا کیا گیا”۔اداکارہ نے مزید کہاکہ “میں اتنی ہی سرمایہ کاری اور کام کرتی ہوں، لیکن مجھے بہت کم معاوضہ ملتا ہے”۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ ویب سیریز”سیٹاڈل” کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس کی ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویب سیریز میں رچرڈ میڈن بھی شامل ہیں۔
[…] (مسائل نیوز)سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا […]