MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا،وزیراعظم

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف بھی نظام کی تبدیلی کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کو دفن کیے بغیر ترقی ممکن نہیں،جب تک نظام تبدیل نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکے گا،دن رات مل کر کام کرکے مشکلات سے نکل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعا ہے نیب عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے،نیب نے کبھی باب پاکستان منصوبے میں غبن کرنے والوں کا احتساب کیوں نہ کیا؟باب پاکستان منصوبے کو بے دردی سے خراب کیا گیا۔
جب آئی ایم ایف کا معاہدہ ہو گا تو اس کے بعد منصوبے کے مؤخر کرنے کی وجوہات پر بات کروں گا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا،گزشتہ حکومت میں نیب کے عقوبت خانوں میں انصاف کا قتل عام ہوا،نیب کے عقوبت خانے میں چن چن کر بھجوایا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھرتاریخی مقام پر اکٹھے ہوئے ہیں،25 سال میں یہاں کا میرا آٹھواں یا دسواں دورہ ہے،تاریخی مقام بھارت سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی یاد دلاتا ہے۔

- Advertisement -

باب پاکستان کا تاریخی مقام عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا تھا،قائداعظم بھی باب پاکستان کے مقام پر تشریف لائے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف نے 1991 میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا،باب پاکستا ن کا منصوبہ پوری دنیا کو قیام پاکستان کی تاریخ بتائے گا۔110 کروڑ رو پے باب پاکستان منصوبے میں دفن ہو چکے لیکن کھنڈرات وہی کے وہی ہیں،1997 میں منصوبے پر دوبارہ تیزی سے کام شروع کیا،اربوں روپے دفن ہوچکے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 2008 میں بتایا گیا کہ باب پاکستان منصوبے کی یاد گار کے لیے 90 کروڑ رو پے کا ماربل لگایا جائے گا،آئندہ ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا پھر اس منصوبے کے مؤخر کی وجوہات پر بات کروں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.