MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکمرانوں کی عد توجہ کے باعث ہزاروں لوگ اپنے پیاروں سے ہاتھ دھو چکے ہیں ،غلام نبی مری

0 329

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے شہید عبداللہ قہار ٹرسٹ کے زیراہتمام نیشنل ہاﺅیز کو دورائے کرنے اور اس نیشنل ہائی ویز پر شہید ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، ضلعی کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی اور پارٹی کے مرکزی کونسل کے اراکین فیض اللہ بلوچ اور جان محمد مینگل بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ چمن ،کوئٹہ تا کراچی، کوئٹہ تا تفتان،

- Advertisement -

کوئٹہ تا جیکب آباد، اور کوئٹہ تا ژوب، ڈی آئی خان تک قومی شاہراہیں مقتل گاہ میں تبدیل ہوگئیں ہیں حکمرانوں کی عد توجہ کے باعث ہزاروں لوگ اپنے پیاروں سے ہاتھ دھو چکے ہیں دنیا میں ترقی یافتہ ممالک پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے سڑک کی تعمیر کرتے ہیں تاکہ وہ لوگ جو ترقیاتی یافتہ معاشرے سے دور ہیں

اس سڑک کے ذریعے آسان سفر کرکے اپنا منزل مقصود حاصل کرسکے لیکن بد قسمتی سے یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں وہ تنگ اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے مقتل گاہ میں تبدیل ہوگئی ہیں آئے روز ٹریفک حادثات میں بلوچستان کے لوگ اپنے پیاروں سے محروم ہوجاتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.