MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماضی کی حکومتوں کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کیلئے مختص نہیں کیئے گئے، محمد طور اوتمانخیل

0 606

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی(ویب ڈیسک) بلو چستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی ڈپٹی کمشنر لورالائی آفس آمد ان کے ہمراہ بلو چستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اصغر خان اوتمانخیل ممتاز سماجی رہنماء لالہ عزیز پٹھان سابق ضلعی چیئرمیں زکوت حاجی عبدالنافع زخپیل بھی تھے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اسٹنٹ کمشنر لورالائی عبدالناصر اوتمانخیل اور ایڈیشنل کمشنر جنرل محمد قاسم کاکڑ نے معزز معمان کا استقبال کیا

- Advertisement -

اس موقع پر اکاونٹ آفیسر حاجی عبدالہادی اوتمانخیل بابو نصراللہ اوتمانخیل اور طاہر ناصر بھی موجود تھے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی سے اپنے حلقہ انتخاب کی ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور عوامی مسائل اور دیگر امور کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کا وزن دیا ہے ماضی کی حکومتوں کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کیلئے مختص نہیں کیئے گئے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت نے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبے کے پسماندہ علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.