صوبائی حکومت تمام شہریوں کی ہلاکتوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،پشتونخوامیپ
کوئٹہ( ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہریوں کے گھروں میں سوئی گیس بھرجانے اور دھماکوں کے واقعات میں تقریباً24کے قریب انسانی جانوں کے ضیاع پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک جانب سوئی سدرن گیس کے حکام صارفین کو بھاری برقم اضافی چارجز کیساتھ بلزبھیجنے ،
- Advertisement -
بنا بتائے میٹرز اتارکر ساتھ لیجانے ،لیبارٹری کے نام پر جرمانے عائد کرنے اور سلو میٹر چارجز ختم نہ کرنے کے توہین عدالت کے مرتکب اقدامات مسلسل اٹھارہے ہیں جبکہ دوسری جانب عوام کی گنجان آبادی پر مشتمل مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی وزیاتی ، گیس کو اچانک بند کرنے اور پھر دوبار چھوڑنے کے باعث کمرے میں گیس بھر جاتی ہے ،
آکسیجن کی کمی یا پھر گھر یا کمرے میں داخل ہوتے ہی کسی بھی چنگاری نما شے کے استعمال کے باعث ایک زور دار دھماکہ ہوجاتاہے جس میں مذکورہ گھر کے انسانوں کے جھلسنے ، جاں بحق ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مکانات منہدم ہوجاتے ہیں اور آس پاس کے مکانات بھی شدید طور پر متاثر ہوجاتے ہیں۔