MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ نے ترین گروپ کو ٹکٹ دینے سے انکار نہیں کیا

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سلیمان شہباز نے گذشتہ روز جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی اور انہیں وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام پہنچا یا،سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین کی دوبارہ انٹری ہوئی ۔وزیر اعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونیوالی ملاقاتیں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی جبکہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے ۔ عون چوہدری نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات خیر سگالی کا اشارہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران سیاسی معاملات بالخصوص پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے اتحاد برقرار رکھنے اور باہمی افہام و تفہیم سے اگلے انتخابات میں حصہ لینے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

عون چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ نے ترین گروپ کو ٹکٹ دینے سے انکار نہیں کیا۔اس بات کا قومی امکان ہے کہ ترین گروپ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ میدان میں اترے گا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے سلیمان شہباز کو اپنے والد شہباز شریف کی مدد کے لیے باضابطہ طور پر سیاست میں آنے کا مشورہ دیا۔ قبل ازیں سیاسی منظر نامے پر نئی صف بندی کا معاملے پر جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری نے نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کردی۔
عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان یا چوہدری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنارہے ، ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا۔ اس سے قبل سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.