MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بینک کھلتے ہی امریکی ڈالر کی لمبی چھلانگ

2 489

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہو گیا ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 227 روپے88 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں 228 روپے سے تجاوز کر گیا۔آج صبح کاروبار […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)امریکی ڈالر کی قدر اور پاکستانی روپے کی ناقدری میں اضافہ مسلسل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.