مساجد و مدارس اسلام کے قلعے ہیں،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہےکہ مساجد و مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کا تحفظ کیسی خاص طبقہ یا جماعت کے نہیں ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے
- Advertisement -
جے یو آئی کی قیادت نے ہمیشہ دینی مراکز اور شعائر اسلام کی تحفظ کا مقدمہ لڑا لال مسجد اسلام آباد اور مدینہ مسجد کراچی کے حوالے سے ایک خاص لابی کی منافقانہ طرز عمل سمجھ سے بالاتر ہے مساجد و مدارس کے حوالے سے جمعیت علماءاسلام ایک واضح موقف اور کردار رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدینہ مسجد طارق روڈ کراچی میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے
کہا کہ مسجد اور مدرسہ معاشرے کی فلاح اور خدمت انسانیت کے مراکز ہیں انکی مثبت رول کو چھپاکر منفی پروپیگنڈے کے زریعے انہیں بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی انہوں نے کہا کہ علماءکرام کی رہنمائی کے بغیر معاشرہ تاریکی اور جہالت کی گھیاٹھوپ اندھیروں میں ڈوب کر ہلاکت و تباہی کا شکار ہوگی