جسٹس عمرعطابندیال کو چیف جسٹس تعینات کرنیکی تیاریاں شروع
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت قانون کی جانب سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے سمری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، ا?ئین کے مطابق سینیر ترین جج کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے۔وزارت قانون کی جانب سے 11 جنوری بروز منگل کو جاری بیان کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، وزارت قانون کی جانب سے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے سمری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
وزارت قانون نئے چیف جسٹس کے تقرر کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے گی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹی فکیشن جاری کریگی۔آئین کے مطابق سینیر ترین جج کو چیف جسٹس آف پاکستان بنایا جاتا ہے،
جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے سینیر ترین جج ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیںگے۔واضح رہے کہ پاکستان کے 27 ویں اور موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہو جائیں گے
[…] کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرہا ہے ۔ جسٹس اعجاز […]
[…] آباد(مسائل نیوز)چیف جسٹس عمرعطابندیال نے قومی احتساب بیورو(نیب) قانون میں ترامیم کے حوالے سے […]
[…] واپس جانے کی خبروں کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال نے کہاہے […]