MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

0 55

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیسز پر سماعت کی، گزشتہ روز دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس کے مطابق علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہے۔

- Advertisement -

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.