MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ، پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ ماننے کو بھی تیار ہوگئی

1 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ (ن)لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں، چوہدری شجاعت کی جانب سے ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے، سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔(ن)لیگی ذرائع نے کہا کہ پرویز الہٰی کی جانب سے کوئی ڈبل گیم نہیں چاہتے، پرویز الہٰی کو واضع طور پر سامنے آنا ہوگا۔رانا ثناء اللّٰہ کے مطابق چوہدری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم ماضی کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) حکومت 30 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.