عمران خان کی گرفتاری کا دن جلد آئے گا،نواز شریف
لندن (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن قائد نواز شریف نے لندن سے تنقیدی توپوں کا رخ عمران خان کی طرف موڑ دیا،نواز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف الزمات نہیں،ثابت شدہ کرپشن ہے۔عمران خان نے 50،50 ارب روپے کی کرپشن کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔
ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے،پاکستان اور سیاستدان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ہم وہ ہیں جنہوں نے ایٹمی دھماکے کیے اور موٹر ویز بنائیں،ہم نے ملک کو بجلی کے بحران سے نکالا،نئے منصوبے لگائے۔
جن کو کرپٹ کہتے ہیں انکو لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں،جھوٹے پراپیگنڈے کے بعد پھر اخباروں میں معافیاں مانگتے ہیں۔
- Advertisement -
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں ہر جگہ سرخرو کیا ،میرے خلاف تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنا گیا تھا،بتائیں کون سی ہائی جیکنگ کی ہے؟ عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام لیں جس کی بنیاد رکھی ہو اور پایا تکمیل تک پہنچایا ہو۔عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے،یہ جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں،پاکستان میں انکوائریوں کا کام ڈھیلا ڈھالا ہوتا،عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔
ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑیں،پاکستان کا آج یہ حال کردیا ہے کہ غریب اپنے بچوں کا پیٹ تک نہیں پال سکتا۔2017 میں پاکستان تیزی سے بلندیوں کی طرف جارہا تھا،اس وقت اشیاء خورونوش کی قیمتیں کیا تھیں۔آٹا اور دال کی قیمتیں کیا تھیں،بجلی کتنی سستی تھی بلکہ بجلی آ رہی تھی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے بجلی کی قلت کو پورا کیا،ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی،ہر شعبے میں ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں،اب بھی کوئی نہ سمجھے تو پھر کیسے سمجھائیں۔
[…] نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے ایک دو روز میں […]