MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں بھی ہیلتھ کارڈ جلد تیار ہو جائےگا،وزیراعظم

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے شہر کا مینجمنٹ سسٹم ٹھیک کرنا ہوگا،کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے جب یہ خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، کراچی کو خومختاری دینے کیلئے بلدیاتی الیکشن ضروری ہیں، خوشی ہے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں ہم نے جو وعدے کئے وہ سب چل رہے ہیں،اگلے ماہ کے فور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائےگا،خیبر پختونخوا میں تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس دیدی،پنجاب میں جنوری سے مارچ تک ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس آ جائےگی،

- Advertisement -

بلوچستان بھی ہیلتھ کارڈ جلد تیار ہو جائےگا ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی ہیلتھ انشورنس لائی جائےگی ،سندھ حکومت بھی دیگر صوبوں کی طرح اپنے عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرے،بنڈل آئی لینڈ سے سب سے زیادہ سندھ کا فائدہ ہے ،عوام کو نوکریاں ملیں گی۔جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جدید شہر جدید ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا اور اگر آپ چین کے جدید شہر دیکھیں تو وہ شہر بے انتہاءآبادی کے باوجود اس لیے کامیابی سے چلتے ہیں کیونکہ وہاں جدید ٹرانسپورٹ کا نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے، کراچی جب خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، ہر ملک میں ایسا شہر ہوتا ہے جو سارے ملک کو چلاتا ہے جیسے لندن برطانیہ کو چلاتا ہے، لندن میں خوشحالی آتی ہے تو پورے برطانیہ پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ نیویارک کے امریکا پر بہت بڑے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اسی طرح پیرس کے فرانس پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو فنکشنل اور کامیاب کرنے کا مطلب یہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.