MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حق دو گوادر تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،سردار رند

0 527

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے گوادر میں جاری دھرنے کی حمایت کرتے ھوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حق دو گوادر تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تحریک کے تمام مطالبات جائز ہیں گوادر کے مقامی لوگوں کے تحفظات دور کرنے میں صوبائی حکومت ناکام نظر آرہی ہے گزشتہ کئی ہفتوں سے ہماری مائیں ،

- Advertisement -

بہنیں ، بچے اور مقامی ماہی گیر اپنے بنیادی حقوق کے لئے سڑکوں پر پرامن احتجاج کررہے ہیںلیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ھورہی حق دو گوادر تحریک کے اکابرین اور معززین کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کے تمام مطالبات جائز ہیں اور گوادر کی عوام کے بہتر مستقبل اور فلاح و بہبود کے لئیے بحیثیت بلوچ اور بلوچستانی ھونے کے ناطے میں آپ کے تمام مطالبات میں آپ کے ساتھ اور شانہ بشانہ ھو ، ملازمتوں پر پہلا حق گوادر کے مقامی لوگوں کا ہے

اور اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ٹرالنگ سمیت مظاہرین کے جو مطالبات ہیں تمام جائز ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حق دو گوادر کے تحریک کا دائرہ اگر پورے بلوچستان میں پھیلایا گیا تو ہم بھرپور تعاون اور ہر ممکن مدد کریں گے گوادر کے بچے ، بوڑھے ، خواتین پینے کے صاف پانی سے تک محروم ہیں صوبائی حکومت کی کارگردگی صرف بیانات تک محدود ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.