MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن سے سلیکشن تک سارے فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے، شیخ رشید

2 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے۔اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونے والی

- Advertisement -

میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل رائونڈ ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نااہل اور غیر مقبول حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، غیر ملکی دوروں پر جتنا خرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی آرنہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے، قوم سڑکوں پر ہوگی، یہ لندن میں نیوایئر منا رہے ہوں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، مولانا فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وطن کیلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں […]

  2. […] (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.