MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرینڈز آف چائنا فورم کے چئیرمین بایزد خان کاسی نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوڈ پیک کی امداد تقسیم کئے

2 988

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)چائنہ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور فرینڈز آف چائنا فورم کے مشترکہ تعاون سے فرینڈز آف چائنا فورم کے چئیرمین بایزد خان کاسی نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوڈ پیک کی امداد تقسیم کئے سیلاب ریلیف مہم کے تحت ضلع قلات، کوئٹہ شہر ہنہ اُرک، کلی نصران، سمنگلی، سریاب، میں فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر فرینڈز آف چائنا فورم کے چیئرمین بایزید کاسی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ایک سچا ساتھی اور ضرورت مند دوست ثابت کیا ہے اور چاہے کوئی بھی مسئلہ ہو یا کتنی ہی بڑی آفت چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا کیا ہے۔

- Advertisement -

ہمارے چینی بھائی اور بہنیں ہمیشہ ساتھ رہے ہیں جب بھی ہمارے لوگوں کو ضرورت پڑی، چین اس دکھ اور مشکلات کو صحیح معنوں میں سمجھتا ہے جن کا پاکستان اس سیلاب کی وجہ سے سامنا کر رہا ہے۔ بہت سی چینی تنظیموں اور چینی حکومت نے ہمارے لوگوں کی اس شدید ضرورت کے وقت بہت زیادہ مدد فراہم کی ہے۔
بلوچستان کے عوام کی جانب سے ہم چینی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی بہترین اور بروقت مدد نے ہمشہ پاکستانی عوام کی مشکل ترین وقت میں مدد کرکے پاکستانی قوم کے دل جیتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوسرے صوبوں سے زمینی رابطہ بحال ہوگیا۔ کوئٹہ […]

  2. […] ایمبیسی کی خدمات قابل تحسین اور مثالی ھے جسکا سہرا بایزد خان کاسی کے سر جاتا ھے جنہوں نے نہ صرف چائنا بلکہ بین الاقوامی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.