MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دبئی میں مون تھیم لگژری ریزاٹ کے منصوبے پر غور شروع

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) دبئی اس دہائی کے اختتام سے قبل 5 بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے مون تھیم لگژری ریزاٹ پر مشتمل بلڈنگ بنا سکتا ہے۔عربین بزنس کی رپورٹ کے مطابق ریزاٹ کا تصور کینیڈین آرکیٹیکچرل کمپنی مون ورلڈ ریزارٹس (MWR) کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ دبئی شہر آرکیٹیکچرل پراجیکٹس کے حوالے سے دنیا میں الگ مقام رکھتا ہے اور جدید تعمیراتی پراجیکٹس کے حوالے سے اس شہر کیلئے یہ نیا کام نہیں ہے۔
گزشتہ ماہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ کس طرح برج خلیفہ کے ارد گرد ایک شہر کیلئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں،برج خلیفہ جو اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ پام جمیرہ کو مکمل کر کے تعمیراتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ بالکل مون شاٹ نہیں جبکہ دبئی میں مون اسٹائلڈ ریزاٹ کی طرز پر بلڈنگ بنانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔
اگرچہ اس منصوبے کی تمام تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن امید ظاہر کی جار ہی ہے اسکی مجموعی اونچائی 735 فٹ ہو گی۔ 10 ایکڑ یا 4 لاکھ سے زائد مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ مستند جدید سہولیات سے مزین کالونی ہو گی۔عربین بزنس کے مطابق ابھی تک اس کا مطلب بالکل نہیں جانتے ہیں لیکن رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ ریزوٹ جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا جہاں پرکشش ہوٹل کے کمرے،ویلنس کلب،نائٹ کلب،میٹنگ کی جگہ اور مون شٹل جیسی سہولیات اس منصوبے کے بارے میں مزید تجسس پیدا کر دیتی ہیں۔
عریبین بزنس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ منصوبے میں زمین کی آسائشیں پیش کرنے کے علاوہ اس جگہ کا مقصد خلائی تحقیق کے مرکز کے طور پر کام کرنا ہو گا،جس طرح خلائی ایجنسیاں اپنے خلابازوں کو تربیت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔ گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد 550 میٹر بلندی پر دائرے میں تعمیرات کا تصوراتی ڈیزائن منظر عام پر آگیا، دائرے کو ’ڈاون ٹاون سرکل‘ کا نام دیا گیا ہے کہ جس کے بڑے ڈھانچہ میں میں ڈاون ٹاؤن دبئی شامل ہے۔
دی نیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ آرکیٹیکچر فرم Znera Space نے ایک بنیادی تصور تیار کیا ہے جو دبئی کی اسکائی لائن کو بدل دے گا، منصوبے کو ڈاؤن ٹاؤن سرکل کے نام سے جانا جاتا ہے جو 550 میٹر اونچا ہے، جو برج خلیفہ کو گھیرے میں لے رہا ہے، جس کے ڈیزائنرز کو امید ہے کہ یہ گیٹڈ کمیونٹیز اور فلک بوس مکانات کے روایتی خیالات کو ہلا کر رکھ دے گا۔اس منصوبے کی سامنے آنے والی تصوراتی تصاویر ڈھانچے کے حیرت انگیز پیمانے کو ظاہر کرتی ہیں، جو 3 کلومیٹر کے دائرے کے ساتھ تمام ڈاون ٹاؤن دبئی کو گھیرے میں لے گا، اس سرکل کو چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کیا جائے کیا گیا ہے جس میں گھروں کے ساتھ عوامی، تجارتی اور ثقافتی جگہیں بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.