MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم “آخری گیند” کی طرح آج “آخری جلسے” کیلئے تیار رہے

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قوم “آخری گیند” کی طرح آج “آخری جلسے” کیلئے تیار رہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران بچاؤ تحریک کے مقاصد میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی آج اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔ عمران بچاؤ تحریک کے پہلے مرحلے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی، سرے عام دھمکیاں دی گئیں۔
البتہ ان کی طرز سیاست اور بیانات کے ذمہ دار ہو خود ہیں کوئی اور نہیں۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ ان کو لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہوتا تو عمران بچاؤ تحریک کے جلسے منسوخ کر کے سیلاب متاثر لوگوں کی مدد کرتے۔ پوری دنیا دیکھ رہی ایک طرف ملک ڈوبا ہوا دوسری طرف ایک شخص اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران بچاؤ تحریک کے دوسرے مرحلے میں گالم گلوچ الزام تراشیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

- Advertisement -

عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم چلا کر کہتے ہیں ان کے خلاف مائنس ون فارمولا بنایا جا رہا۔ عمران خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دیں اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی۔ لاڈلہ سرے عام ادروں کے خلاف بیان بازی کر کے خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے۔
الفاظ کے ساتھ کھڑے نہیں تو معافی مانگے، عمران بچاؤ بیانیے کا مقصد اداروں پردباؤ ڈال کر رعایتیں لینا ہے،عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع بیانات دے کر کہتے ہیں حکومت ان کو اداروں سے لڑوا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع اور عجیب و غریب بیانات حکومت کے کہنے پر دے رہے ہیں اب کہتے ہیں فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے،شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف یہ کس طرح کی بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا ہی اب یہ مسلسل آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر جلسوں میں باتیں کر رہے ہیں۔ تقرری کے معاملے پر پی ٹی آئی کا بیانیہ قابل افسوس ہے، ان کے بیانات تقرری کے معاملے کو متنازع بنانے کے مترادف ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.