MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہ محمود اورشیخ رشید کی حالت عمران خان کے پاؤں کے گھنگھرو کی رہ گئی،وفاقی وزیر برس پڑے

1 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ شاہ محمود اورشیخ رشید کی حالت عمران خان کے پاؤں کے گھنگھرو کی رہ گئی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تباہ حال خارجہ امور کو نئی زندگی دی ہے۔قادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان اقتدار میں ہوتے تو بنی گالا کے پہاڑ پر چھپ کر کہتا میں کیا کروں ۔ انہوںنے کہاکہ آج عالمی دنیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بات سنتی ہے اوران پر اعتبار کرتی ہے ۔قادر پٹیل نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بڑی کامیابی دنیا بھر کے سفیروں کو بارش اور سیلاب زدہ علاقوں میں لے جانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی ساری توجہ بارش اور سیلاب متاثرین کی دوبارہ بحالی ہے۔قادر پٹیل نے کہاکہ عمران خان محفل موسیقی سجا کر بشرا بیگم بچاو مہم چلا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) عدالت کے باہر شیخ رشید رو پڑے، اس موقع پر پولیس اہلکار نے انہیں گلے لگا لیا، دوسری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.