MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آزاد کشمیرمیں سماہنی جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں اضافہ، 7 افراد جھلس گئے

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) آزاد کشمیرمیں سماہنی جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں اضافہ، 7 افراد جھلس گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہ پایا جاسکا جبکہ آگ پر قابو پانےکی کوشش کے دوران 7 اہلکار جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔آگ پرقابو پانے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تاہم 4 شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا ہے۔
دو روز قبل آزاد کشمیرمیں سماہنی کے جنگلات میں لگی آگ لگی تھی جس نے چند گھنٹوں میں شدت اختیار کرلی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چونترہ،کالچھ،خضر نگر، ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس اور فیملی پارک سے ملحقہ جنگل آگ کی لپیٹ میں ہیں جبکہ درجنوں دیوہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

بھمبر کی مرکزی شاہراہ پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا تھاجب کہ وادی سماہنی میں جاری آتشزدگی سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخت زمین بوس ہوچکے تھے۔

دوسری جانب سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں درخت گرنے سے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی زمین پر آگرا جس کے بعد بجلی کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ تین روز قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فیصل چوک کے قریب رحمان پلازہ میں آگ لگ گئی تھی، جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔ لاہور میں فیصل چوک پر واقع رحمان پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم عمارت مین دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی شناخت مرزا وحید کے نام سے ہوئی جو کہ مصری شاہ کا رہائشی ہے۔
بتایا گیا تھا کہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد لوگ کھڑکیوں اور شیڈ پر چڑھ کر جان بچانے کی کوشش کرتے رہے جب کہ امدادی ٹیموں نے عمارت سے 23 افراد کو نکال لیاتھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.