MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملکی سلامتی کے درپے ہے،آئین کی دھجیاں اڑا رہا اور خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے، کیا اس شخص کو افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنانے کی چھوٹ ہے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟ اس کی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا فتنہ عمران خان ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔
آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔خانہ جنگی کو ہوا دے رہا ہے۔کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنےاور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں؟ مریم نواز نے کہا کہ اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اسکی شکایت صرف یہ کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا ؟ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے حضرت علی کے قول کے مطابق اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

- Advertisement -

مزید برآں وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ اقتدار میں نہیں ہیں ، لیکن آپ کولاڈلے بچے کی طرح اس ادارے نے ساڑھے تین سال دودھ پلایا،بلاخوف تردید کہتا ہوں کہ 75 سالوں میں مقتدر ادارے نے پاکستان کی کسی حکومت اور وزیراعظم کو اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح عمران نیازی کو سپورٹ کیا گیا، یہ اس کی بدقسمتی تھی کہ اس کے باوجود نہ کچھ سیکھا، نہ کچھ کیا، نہ کارکردگی اور نہ قوم کی خدمت کی، اگر 20 فیصد سپورٹ ہمیں ملتی تو ہم اس ملک کو جہاز کی طرح اڑا کرلے جاتے، مگر اس تمام تر سپورٹ کے باوجود بری طرح ناکام ہوا، آج کہتا میں نہیں کھیلوں گا تو کسی کو نہیں کھیلنے دوں گا، یہ کہاں کی روش ہے؟میں سمجھتا ہوں عمران نیازی نے کل جو زبان استعمال کی ہے، اگر اس آئین وقانون کے تحت سختی سے نہ روکا گیا تو ایک بھونچال آسکتا ہے، یہ ملک کو اس طرف لے جانا چاہتے ہیں کہ جمہوریت ختم ہوجائے اور ایسانظام آجائے کہ ہر طرف شورش ہوگی۔
میں چاہتا ہوں اس بات کا نوٹس لیا جائے، یہ اس لیے نہیں کہ میں وزیراعظم ہوں، ہمیں اس لمحے کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ اگر بے قابو ہوگیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔قوم کا وقت ضائع کیا گیا، چور اور ڈاکو کا دن رات راگ الاپا ،اس سے قوم تقسیم ہوچکی ہے، کل پی ٹی آئی کے چیئرمین نے جو بات کی وہ ہولناک اور خطرناک ہے، یہ کہا کہ نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار میر جعفر اور میر صادق نکلے ، اس کی براہ راست ہمارے اداروں پر تنقید کی ،کل میں نے صحافیوں کے لوگوں کو بتایا کہ وفاداری اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں، ہم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ کی، اس وقت کے امریکا کے سفیر نے کہا کہ میں نے جو خط لکھا کہ خط میں لکھا تھا کہ ہمیں دھمکی آمیز گفتگو تو تھی لیکن غداری اور سازش کہاں سے نکل آیا؟ یہ سفیر کے الفاظ ہیں، جو اس وقت امریکا میں موجود تھے، جنہوں نے حکومت پاکستان کو خط لکھا تھا، این ایس سی کا اعلامیہ جاری ہوا تو اس میں واضح تھا کہ سازش کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا، اگر دھمکی بات کی جائے تو ہینری نے ذوالفقار بھٹو کو کیا تھا آپ جانتے ہیں، اسی طرح نائن الیون کے وقت پاکستان کو کیا دھمکی دی گئی تھی، 1970میں مرحوم یحیٰ خان کو روسی قیادت نے کیا دھمکی آمیز خط لکھا اورباتیں کیں، اگر دھمکی کو لے لیں تو ہندوستان کو ہر روز ہم دھمکیاں دیتے ہیں، کیا وہ سازش ہوتی ہے۔
خود عمران خان نے کہا کہ مودی کی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں وہ آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، اس نے پھر فون تک نہیں سنا، دھمکی کی تاریخ توبہت لمبی ہے، عمران نیازی نے کل جو بدترین گفتگو کی ہے، عمران خان نیازی نے پاکستان کے ادارے کے بارے میں سراج الدولہ اور میر جعفر کا نام لے کر جو مثال دی اس سے زیادہ قبیح حرکت کوئی نہیں ہوسکتی، عمران نیازی نے ادارے کے خلاف جو زہراگلا وہ پاکستان کیخلاف سازش ہے، اگر آئین و قانون کے ذریعے نہ روکا گیا تو خدانخواستہ یہ ملک شام اور لیبیا کی تصویر بن جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.