MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

1 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی /پشاور/کو ئٹہ(مسائل نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد میں ایک کلو چینی 40 روپے کے اضافے کے بعد 130 سے 135 کی ہوگئی ہے۔
حیدر آباد میں چینی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے،

- Advertisement -

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 120روپے جبکہ ریٹیل میں 130 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ پشاور میں بھی دو ہفتے کے دوران ایک کلو چینی 35 روپے کے اضافے کے بعد 125 روپے کی ہوگئی ہے، گڑ کی قیمت 20 روپے کلو اضافہ کے ساتھ 150 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی 125 روپے اور نواحی علاقوں میں 130 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب پشاور میں عام کوالٹی کا گھی 450سے 490روپے کلو میں دستیاب ہے، مرغی کی قیمت دو ہفتے کے دوران 65روپے کلو اضافہ کے ساتھ 380روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ پشاور میں پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کینو 500روپے درجن، سٹرابری 400سے 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، خربوزہ 120، تربوز 70اور امرود کوہاٹی 400روپے کلو کے حساب سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل آباد میں ایک کلو چینی 40 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.