MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین آفریدی نے بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا شروع کردی

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا شروع کردی ہے۔پی ایس ایل میں جارحانہ بیٹنگ نے شاہین آفریدی کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور قلندرز کے کپتان کی

- Advertisement -

جانب سے پی ایس ایل میں اہم مواقع پر اوپر کے نمبروں پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا تھا تاہم اب شاہین آفریدی قومی ٹیم کے کیمپ میں بولنگ کے فوری بعد نیٹ پر بیٹنگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں، شاہین آفریدی نیٹ پر اپنے تیز بولرز کا سامنا کرتے ہیں اور وہ الگ سے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کرتے ہیں۔اس مو قع پر شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے بیٹنگ کا شروع سے شوق ہے تاہم باقاعدگی سے کی نہیں تھی، حال ہی میں جب میں ری ہیب میں تھا تو بیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے۔شاہین آفریدی کی جانب سے بتایا گیا کہ بیٹنگ میں مختلف چیزیں سیکھ رہا ہوں، کوشش ہے کہ بیٹنگ میں بہتری آئے اور پاکستان کے لیے کام آئے، جس نمبر پر بھی بیٹنگ پر جاؤں کوشش یہی ہے کہ پاکستان کو میچز جتواؤں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.