MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک پر مسلط ہونے والے کرپٹ مافیا سے چھٹکارا پانے کیلئے عوام کو ایک بارپھر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرناہوگا،اسرار خان کاکڑ

0 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات اسرار خان کاکڑ نے کہاہے کہ بے باک ،نڈر اور بہادر لیڈران صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں عمران خان نے پاکستان کو ایک آزادخارجہ پالیسی دینے کی جو جدوجہد شروع کی اس کی تکمیل کیلئے پاکستانی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مملکت خداداد کو آزاد مملکت بنانے کی جدوجہد کا حصہ بنیںگے ملک پر مسلط ہونے والے کرپٹ مافیا سے چھٹکارا پانے کیلئے عوام کو ایک بارپھر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرناہوگاورنہ ان یہ کرپٹ ٹولہ ملک کو اپنی ذاتی انا،مفاد اور کرپشن کیلئے بیچ ڈالیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ اسرار خان کاکڑ نے کہاکہ پاکستان پر گزشتہ 70سالوں سے ایک کرپٹ ٹولہ مسلط تھا جس نے ملک کو ان بحرانوں کاشکار بنایا آج پاکستان بری طرح مسائل میں جھکڑا ہواہے جن کی تمام تر ذمہ داری ان سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے جو سالوں سے اقتدار کے مزے لیکر براجمان رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عوام نے وزیراعظم منتخب کیاجس نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل کی جی جان لگائی ،پاکستان کوایک آزاد خارجہ وداخلہ پالیسی دینے کیلئے انہیں ان سیاسی جماعتوں جن کی سوچ غلاموں جیسی تھی کو ناگوارگزری اور وہ ان کے خلاف صف آرا ہوگئے ،لیکن عمران خان نے آخر تک ان کا مقابلہ کیا بے باک ،نڈر اور بہادر لیڈران صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں عمران خان نے پاکستان کو ایک آزادخارجہ پالیسی دینے کی جو جدوجہد شروع کی اس کی تکمیل کیلئے پاکستانی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مملکت خداداد کو آزاد مملکت بنانے کی جدوجہد کا حصہ بنیںگے ملک پر مسلط ہونے والے کرپٹ مافیا سے چھٹکارا پانے کیلئے عوام کو ایک بارپھر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرناہوگاورنہ ان یہ کرپٹ ٹولہ ملک کو اپنی ذاتی انا،مفاد اور کرپشن کیلئے بیچ ڈالیںگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.