اسلام آباد (مسائل نیوز) نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔
- Advertisement -
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں ، پی ٹی آئی کی جانب سے عامر ڈوگر ، ملیکہ بخاری ، زین قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
خیال رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت دو بجے ختم ہو چکا ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال سہ پہر 3 بجے ہو گی ۔