MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا گیا، عبوری ضمانت منظور

1 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف پولیس پر تشدد سمیت دفعات پر مشتمل مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے رہنما تحریک انصاف کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کیخلاف تھانہ ریس کورس میں کارسرکار میں مداخلت سمیت 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.