MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‘آٹا پہلے میں لوں گی’، ملتان میں خواتین ایک دوسرے پر جھپٹ پڑیں، تھپڑوں کی بارش

0 183

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز) ملتان میں آٹا پہلے لینے کے مقابلے میں خواتین ایک دوسرے پر پل پڑیں، تھپڑوں کی بارش کر دی۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں گھنٹہ گھر سستا آٹا پوائنٹ خواتین کے مابین میدان جنگ بن گیا۔ آٹا پہلے لینے کی جلدی میں خواتین میں پہلے تو تو میں میں ہوئی، معاملہ یہاں پر رفع دفع نہ ہوا تو ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔

غصے میں بھڑکی خواتین نے ایک دوسرے کو زدوکوب کرتے ہوئے تھپڑ مارے اور دھکے دیتی رہیں۔ ارد گرد موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا تو معاملہ ٹھنڈا ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.