MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر عاصم اظہر نے میرب علی کو دھوکا دیا تو وہ کیا کریں گی ؟ پراسرار سوال کا دوٹوک جواب دیدیا

1 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ “اگر عاصم اظہر نے کبھی انہیں دھوکہ دیا تو وہ کیا کریں گی”۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے میرب علی نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے میرب علی نے انکشاف کیا کہ “انہیں عجیب و غریب خواب آتے ہیں، ایک بار خواب میں انہوں نے دیکھا کہ عاصم اظہر نے انہیں دھوکا دے دیا ہے۔خواب سے بیدار ہونے کے بعد انہوں نے عاصم اظہر کو فون کیا اور برہمی کا اظہار کیا”. میرب نے مزید بتایا کہ “انہیں اس طرح غصہ کرتا دیکھ کر شروع میں عاصم اظہر بھی پریشان ہوجایا کرتے تھے تاہم بعدازاں انہیں عادت ہوگئی۔اب کبھی صبح اُٹھتے ہی ان سے بات ہو اورمیرا موڈ خراب ہو تو عاصم سمجھ جاتے ہیں کہ ضرور بُرا خواب دیکھا ہوگا”۔

- Advertisement -

اس دلچسپ واقعے کے بعد میزبان نے پوچھا کہ” اگر مستقبل میں کبھی حقیقتاً لائف پارٹنر نے دھوکا دیا تو کیا کریں گی؟”میزبان کے سوال پر میرب نے جواب دیا کہ “وہ اُسے چھوڑ دیں گی”۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ریاپ(مسائل نیوز)معروف پاکستانی اداکار ہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوئمنگ کرتے تصاویر وائرل ہونے پرتنقید کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.