اے سندھ اور بلوچستان کے غیور نوجوانو۔۔۔۔!!
کالمکار : جاوید صدیقی
- Advertisement -
اے سندھ اور بلوچستان کے غیور نوجوانو تم مستقبل کے معمار ھو اس سر زمین پاکستان اور سندھ و بلوچستان کے۔ تم مجاہد اسلام ھو اور مجاہد علم و ادب بھی، تم مجاہد قرآن ھو اور مجاہد معاشرہ بھی، تم مجاہد معیشت ھو اور مجاہد صنعت بھی، تم مجاہد کھلیان ھو اور مجاہد خوراک بھی، تم مجاہد افواج ھو اور دست بازو بھی یقیناً تمہیں کمزور کرنے کیلئے تمہارا اور اس ملک و قوم کا دشمن تمہیں ورغلاتا رہیگا، بہکاتا رہیگا، گمراہ کرتا رہیگا، سازشیں کرتا رہیگا، تمہیں آپس میں نفرتیں ڈلواتا رہیگا، لڑاتا اور جھگڑے کرواتا رہیگا تمہیں اس قدر کمزور کردیگا کہ تم اس کے کسی بھی حملہ کو نہ پہچان سکوگے اور نہ ہی سمجھ سکوگے۔ اسلامی تاریخ گواہ ھے کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔ یہ دشمنانان اسلام اور پاکستان چاہتے بھی یہی ھیں کہ اس گھر کو اسی کے چراغ سے آگ لگادی جائے یقین جانو اس میں صرف نقصان تمہارا ہی ھے تم اگر انکی سازشوں میں آگئے تو رب تم سے اس جہاں دنیا میں اور آخرت میں بھی ضرور حساب لے گا۔ تمہیں مجاہد اس لئے کہتا ھوں کہ تمہیں بھارت اسرائیل اور امریکی سازشوں منفی کاروائیوں اور شوشل میڈیا پر جنگ لڑنا ھے اس وطن عزیز پاک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے۔ دعا ھے اللہ تمہیں کامیابی و کامرانی و کامیابی عطا کرے آمین یا رب اللعالمین۔۔۔ معزز قارئین!! اے بلوچستان کے غیور محب وطن نوجوانو!! بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کے دہشتگردوں کیجانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی۔ آج بھی پاکستان آرمی اور ایف سی کے کئی افسر اور جوان شہید ہوئے ہیں۔ مست قوم کو تو پتہ ہی نہیں چلا۔ کیا اس دہشتگردی کے پیچھے بھی وردی ہے؟ کیا یہ بھی الیکشن رکوانے کیلئے فوج نے خود کروایا ہے؟ سیاسی اختلاف میں اندھے کچھ مخصوس لوگ بے شرمی سے اپنی افواج کو ملک دشمن بناکر پیش کر رہے ہیں اور افواج پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ مہم چلاکر پاک افواج کی قربانیوں کو فراموش کررہے ہیں۔ یاد رہے یہ وہی افواج ہے جس نے اپنے لہو سے وطن عزیز میں امن کا دیپ جلایا اور دہشتگردوں کے جبڑوں سے پاکستان کو نکالا۔ کوئی شہر، کوئی گاؤں، کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں ہمارے شہید جوانوں کی تصویر نہ لگی ہو۔ سیاست سیاست ضرور کھلیں، اپنی مرضی کا لیڈر منتخب کریں، اپنی پسند کی سیاسی جماعت کو سپورٹ کریں مگر سیاسی جنون میں اس قدر اندھے نہ ہوں کہ اپنی افواج اپنے دفاع کے ضامن ادارے کو تباہ کر بیٹھیں اور دشمن کیلئے آسان ہدف بن جائیں۔ افواج پاکستان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے کسی فرد واحد کے فیصلوں کی مخالفت میں اپنے ادارے کو تباہ مت کریں۔ افواج بھی ہماری ہے ملک بھی ہمارا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے کاندھوں پر بہت بڑی ذمہداری ھے کہ وہ اپنے صوبوں کے لوگوں پنچائت قبیلوں اور گلی محلوں میں یکجہتی یگانگت اتحاد بھائی چارگی اور اخوت پیدا کرکے بیرونی ہاتھوں اور سروں کا قلع قمع کردیں، سندھ اور بلوچستان جو ایک طویل عرصہ سے ملک دشمن عناصر کی خاص نشانہ پر رھا ھے ان صوبوں میں جس قدر را موساد ایم سیکس اور آئی ایس آئی سمیت دیگر خفیہ ایجنسیوں نے ذہنی آبکاری کیں اور غداری پر اکساتے رھے کہیں دولت سے کہیں عورت سے تو کہیں شراب و نشہ سے گویا ملک پاکستان کے نظریئے اور اتحاد بین الصوبائی کو تار تار کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اب انکی تمام کاروائیاں حد سے تجاوز کرچکی ھیں انھوں نے ملک و صوبوں کو اس نہج پر پہنچادیا کہ سوائے ان کا سخت ترین مقابلہ کی ضرورت ھے یہ مقابلہ آپ نوجوانوں کو ففتھ جنریشن کے تحت شوشل میڈیا پر کرنا ھے اور وقت ضرورت پڑی تو اپنی افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھوکر اپنے فرائض اور وطن عزیز کی محبت کے تقاضے کو پورا کرنا ھے تاکہ تاریخ آپ سب نوجوانوں کو بہادر مجاہد اور اسلامی سپاہی کے روشن نام سے یاد کرتے رھے آمین۔۔۔۔۔!!