MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی محتسب عوام کی دادرسی کےلئے آسان اور سستا ادارہ ہے، نذرمحمد بلوچ

2 679

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تمبو (ویب ڈیسک)صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذرمحمد بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب عوام کی دادرسی کےلئے آسان اور سستا ادارہ ہے عوام سادہ کاغذ پر شکایات کا اندراج کرائیں ہم عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فورا احکامات جاری کریں گے عوامی شکایات کے ازالے کےلئے کسی سفارش یا وکیل کی ضرورت نہیں بلکہ سادہ کاغذ پر شکایات اور ضروری ثبوت سے ہی متعلقہ ادارے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی محتسب اور عوامی توقعات کے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس سے قبل وفاقی محتسب انچارج سرور بروہی،ڈسٹرکٹ بار صدر ایسوسی ایشن نصیر آباد کے صدر ایڈوکیٹ نزر محمد عمرانی، ایڈوکیٹ میر ناصر مری، و دیگر نے بھی خطاب کیا صوبائی محتسب اعلی نذرجان بلوچ نے کہا کہ محتسب کا کام عوام کی جائز شکایات کا بروقت ازالہ اور حل ہے ہماری کوشش ہے کہ عوامی شکایات پر فورا ایکشن لیکر ان کی دادرسی کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے محتسب واحد فورم ہے جہاں نہ تو کسی سے فیس چارج کی جاتی ہے

- Advertisement -

اور نہ ہی کسی کو وکیل کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پینتالیس دن کے اندر اندر عوام کی جانب سے شکایت پر فیصلہ کرتے ہیں ہمارے ایک لاکھ سے شائد شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے ہم نے بند سکولوں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی سمیت دیگر شکایات پر بروقت کاروائی کرکے تعلیم وصحت کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کئیے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام صوبائی محتسب سے بآسانی رابطہ کرسکتے ہیں

ہمارے شکایات آن لائن ہیلپ لائن اور سادہ درخواست پر بھی وصول کی جاتیں ہیں اور ہماری ٹیم ایک ہفتے کے اندر اندر مذکورہ شکایات کا تدارک کرنے کےلئے متعلقہ ادارے کو احکامات جاری کرتی ہیں اس موقع پر شہریوں نے گیس پانی ،ایریگیشن بجلی، الاٹمنٹ و دیگر اداروں کے متعلق محتسب اعلی کوتحریری شکایات پیش کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.