MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی اداکار نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانیوالی طالبہ کو شیرنی قرار دیدیا

1 402

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی ڈراموں کے مشہور اداکار اور بگ باس کے سابق کھلاڑی علی گونی نے ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسلم باحجاب طالبہ کو ”شیرنی“ قرار دے دیا۔گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک کالج میں ایک نہتی باحجاب طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں حجاب میں ملبوس طالبہ کالج میں جیسے ہی داخل ہوتی ہے درجنوں انتہاپسند ہندو طلبا گلے میں زعفرانی رنگ کا مفلر پہنے طالبہ کو ہراساں کرتے ہیں

- Advertisement -

اور ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔ لیکن طالبہ ان انتہاپسندوں سے ڈرنے کے بجائے جواب میں نعرہ تکبیر بلند کرتی ہوئی کالج کی عمارت کی جانب بڑھتی ہے۔طالبہ کی اس بہادری نے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے بہادر طالبہ کی جرات کی تعریف کرتے ہوئے

جنونی ہندووں کے اس طرز عمل کے خلاف آواز اٹھائی۔بھارتی ڈراموں کے مشہور اداکار علی گونی جو بگ باس کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے بھی مسلم طالبہ کی انتہاپسند ہندوو¿ں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے کی ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے طالبہ کو ”شیرنی“ قرار دیا۔وہیں دوسری طرف اداکارہ سوارہ بھاسکر نے بھی طالبہ کی ویڈیو کو ٹوئٹ کراتے ہوئے بھارت کی صارتحال کو شرمناک قرار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.