وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی نے اپنا انفارنیشن سیکرٹری میڈم ساجدہ ربانی کو تعینات کردیا
کوئٹہ (مسائل نیوز ) وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی نے سوشل ایکٹیوسٹ میڈم ساجدہ ربانی کو اپنا انفارمیشن سیکرٹری تعینات کر دیا اس موقع پر شہدا بلوچستان فورم کی خواتین ممبران شازیہ اشفاق ۔ فوزیہ شہزاد ۔ مقدس۔ میڈم شہناز ۔میڈم نبیلہ ماہ گل.میڈم ثمینہ۔ مریم گل ۔ انیتہ ۔ اربیلہ بی بی و دیگرز نے میڈم ساجدہ ربانی کو انفارمیشن سیکرٹری تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک بہترین سوشل ایکٹوسٹ ہیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر خدمت کریں گی