خضدار،قومی شاہراہ پر ٹراما سینٹرغیر فعال،کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ
خضدار(ویب ڈیسک) خضدار قومی شاہراہ پر ٹراما سینٹر کے بلڈنگ کی غیرفعالی کروڑوں روپئےڈوبنے کا خدشہ خضدار قومی شاہراہ چمروک کے مقام پر ایک سال قبل ٹراما سینٹر کی بلڈنگ تیار تاحال فعالی کےمنتظر ہے کروڑوں سے بننے والے بلڈنگ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار خضدار کے پولیٹیکل سیاسی پارٹیوں عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ٹراما سینٹر کو ایک سال کے لگ بھگ ہورہے ہیں
- Advertisement -
انکے بلڈنگ تیار ہیں روڈ حادثات میں عوام کو سہولتیں دینے کیلئے محکمہ صحت کی غفلت اور لاپرواہی قومی خزانے سےکروڑوں روپئے کے بننے والے ٹراما سینٹر فعالی کے منتظر ہے تاحال بلڈنگ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کررہے ہیں مگر محکمہ صحت ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں
قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات روز کا معمول بن چکا ہے مگر ٹراما سینٹر عوام کو سہولتتیں دینے میں ناکام ہوچکی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان وزیر صحت بلوچستان چیف سیکٹریری بلوچستان کمشنر قلات ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدار سے اپیل کی ہے کہ ٹراما سینٹر کو فوری فعال بناکر قومی خزانے سے کروڑوں روپئے کے بلڈنگ کو ناکارہ ہونے سے بچاکرقومی شاہراہ پر روڈ حادثہ والے مریضوں کو سہولیتں مہیا کی جا سکیں۔