MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لبنانی وزیر کے متنازع بیان پرچارخلیجی ریاستیں ناراض۔

1 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیروت(مسائل نیوز) کویت نے سعودی عرب اور بحرین کی پیروی کرتے ہوئے لبنانی ناظم الامور کو یمن میں جنگ کے حوالے سے لبنانی وزیر کے تبصرے پر دو دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ کویت نے بیروت سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا۔

- Advertisement -

میڈیارپورٹس کے مطابق بعد ازاں متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لبنان سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لے گا۔ٹوئٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اماراتی شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے روکا جائے گا۔اس کے علاوہ سعودی عرب،بحرین،امارات پہلے ہی اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں جبکہ لبنان کے سفراء کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا گیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.