MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

متحد ہوکر حکمرانو ں سے جائزقانونی حقوق چھین لیں گے،مولانا ہدایت الرحمان

1 497

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد ، جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری مولانامولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بارش متاثرین کی مدد میں حق دوتحریک کے منظم جوان پیش پیش رہے جس پر ہمیں فخر ہے ہم انشاءاللہ ان نوجوانوں کو منظم کرکے عوام کے سلگتے دیرینہ مسائل کو اجاگراوران کے حل کیلئے ہر فورم پر آوزبلند کریں گے۔

- Advertisement -

حکمرانوں سے حق چھین لیں گے اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے حکومت میں بیٹھے عوام دشمن ،لٹیرے انسانیت دشمنی کرنے والے منشیات فروشوں کی سرپرستی چھوڑدیں بصورت دیگر انہیں بھی بے نقاب کریں گے ۔منشیات فروشوں نے مالی مفادات کیلئے ہماری نسل ،قوم وملت اورانسانیت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے۔حکومت کو ہر صورت حق دو تحریک کے مطالبات پر عمل کرنا ہوگا حق دوتحریک منشیات فروشوں کاجینا حرام کریں گے

اس جدوجہد میں تمام عوام ،نیک نام قوتوں کی حمایت حاصل ہے ۔ ان خیالات کاا ظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گوادرمکران ڈویژن میں اگر نوجوان وعوام منظم ہوئے توانشاءاللہ بہت سے مسائل حل اور عوام کو اپنی ذاتی سیاسی مذہبی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے ناکام ہوں گے ۔بدقسمتی سے حکمران ہماری کمزوری وکوتاہی اور اختلافات سے فائدہ اُٹھارہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.