MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیا پاکستان ہم بنا کر رہیں گے،فواد چوہدری

2 429

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف عادی شعبدہ باز ہیں ،اپوزیشن لیڈر کو حادثات پر سیاست اور شعبدہ بازی کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا،پاکستان میں اندرونی سیاحت میں انقلاب برپا ہو چکا ہے، یہ ہمیں سبق دے رہے ہیں کیا کرنا چاہئے تھا،ہم نے نیا پاکستان کا وعدہ کیا ہے، نیا پاکستان ہم بنا کر رہیں گے، عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا،

- Advertisement -

معیشت، انتظامی، سیاحت سمیت ہر شعبے میں ان لوگوں کے بوئے ہوئے کانٹے ہم صاف کر رہے ہیں، یہ آئندہ سات سال بھی روتے رہیں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خطاب کے بعد جوابی تقریر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ توقع تھی کہ شہباز شریف ایک لیڈر کی طرح بات کریں گے، انہوں نے 30، 30 سال حکومت کی لیکن یہ لیڈر نہیں بن سکے۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے تیس سال بونے پالے ہیں،

یہ بڑے نہیں ہو سکے، آج کا پیبلو ایسکو بار بتا رہا ہے کہ نیرو سو رہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف عادی شعبدہ باز ہیں، انہیں حادثات پر سیاست اور شعبدہ بازی کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا۔ وفاقی زیر نے کہاکہ انہوں نے مری اور پنجاب میں وسائل لگائے ہوتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے سوا مری میں کوئی دوسرا ریسکیو آپریشن میں موجود نہیں تھا، ہم نے تین سالوں میں 13 نئے ریزارٹس بنائے، پہلی مرتبہ ماحول پر توجہ دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.