MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

1 1,604

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 67 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔ یہ ملک میں سونے کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔10 گرام سونے کی مالیت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار 261 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر بڑھ کر 1800 ڈالر فی اونس ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کا مزید اضافہ، تفصیلات کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.