مقامی اخبارات کے سب صحافیوں کو پلاٹ دلواٸیں گے اور ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کریں گے،جی ایم جٹ
اسلام آباد(مسائل نیوز)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے صدر جی ایم جٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں جہاں بھی مقامی اخبارات کے ذمہ داران صحافیوں کو پلاٹ نہ دے کر جہاں جہاں بھی نا انصافی کی گٸی اب اس کے ازالے کا وقت آگیا ہے صحافت کے نام پر جس جس نے پلاٹ اور مراعات حاصل کیں اب ان کو دوبارہ کسی کا حق ہڑپ نہیں کرنے دینگے اس سلسلہ میں اہم مشاورت جاری ہے اب سب مقامی اخبارات کے صحافیوں کو پلاٹ دلواٸیں گے اور ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کریں گے