MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سرکاری اداروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرینگے،نور محمد دمڑ

1 403

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سرکاری اداروں کی فعالی اور عوامی خدمت پرمامورکرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے سرکاری اداروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرینگے آفیسران اپنی تمام ترتوجہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل پر مرکوز کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے ،بی، ای،ای، ایف آفس کا دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی ،

- Advertisement -

سپیشل سیکرٹری فنانس افضل خوستی ، مہرالحق غلزئی ،بھی ،موجود تھے بی ،ای،ای،ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رشید مسعود خان جعفر نے صوبائی وزیر خزانہ کو بریفنگ دی ڈاکٹر رشید مسعود جعفر نے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ ، صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی ، سپیشل سیکرٹری فنانس افضل خوستی کو شیلڈ پیش کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کررہی ہے،

عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں،اس کے سوا ہمار اکوئی اورایجنڈا نہیںہے صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر صوبے میں التواءکے شکار اور جاری منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کےلئے دن رات کام کررہے ہیں اس سلسلے میں آفیسران موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مفادات کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارردگی عوام کے سامنے ہے کہ صوبے کے ہر مکتبہ فکر لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیںصوبائی وزیر نے آفیسران پرزوردیا کہ وہ ہر جائز کام میں بلا تعطل فوری حل کرے اور کسی کے جائز کام میں بلا وجہ رکاوٹیں کھڑی نہ کرے صوبائی وزیر خزانہ نے بی ای، ای ایف کے آفس کا معائنہ بھی کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.