MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت کی زوہیب حسن کو ہرجانہ کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

1 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے نازیہ حسن کے سابق شوہر کی درخواست پر زوہیب حسن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ذوہیب حسن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور ذوہیب حسن کو اس معاملے پر بیان دینے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع بھی کردی۔

- Advertisement -

عدالت نے زوہیب حسن کو سابق شوہر کیخلاف کسی قسم کا بیان دینے سے روک رکھا ہے۔ہائیکورٹ میں معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر کی زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] یارک (مسائل نیوز) مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 22ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.