MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آخری بال تک لڑیں، عمران خان کا قومی ٹیم کے نام پیغام

0 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سیمی فائنل مقابلے کے لیے بابر الیون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ’’ بابر اعظم اور ان کی ٹیم کے لیے قوم کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار، ہم آپ سے صرف آخری گیند تک لڑنے کی توقع رکھتے ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جب کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات بروز 10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ سے کافی بہتر ہے۔

- Advertisement -

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جب کہ 11 میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 201 جبکہ کم ترین سکور 101 ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری میچ گزشتہ ماہ ورلڈ کپ سے پہلے سہ ملکی سیریز میں کھیلا گیا تھا۔ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، اس میچ میں محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا جو اب بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے پاکستانی سکواڈ میں شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.