MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم ملکی صورتحال پر نواز شریف سے مشاورت کیلیے مصر سے لندن روانہ

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ملکی صورت حال پر پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے مصر سے براہ راست لندن روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی کانفرنس ’’کوپ 27‘‘ میں شرکت کے بعد نجی پرواز کے ذریعے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کریں گے، جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، پارٹی قائد نواز شریف سے عمران خان کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم کا نجی دورۂ لندن ایک دن سے زیادہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.