MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیفا ورلڈ کپ؛ عمان کا 60 روزہ مفت ملٹی پل انٹری ویزا کا اعلان

0 437

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مسقط (مسائل نیوز) خلیجی سلطنت عمان نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے لیے مفت ملٹی پل انٹری ویزے کا اعلان کردیا۔ گلف نیوز کے مطابق عمان فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کے لیے ہیا کارڈ رکھنے والے شائقین کو مفت 60 دن کا ملٹی پل انٹری ویزا پیش کرے گا، ہیا کارڈ ہولڈر اپنے رشتہ داروں کو بھی عمان لا سکتے ہیں، جن کے لیے ورلڈ میچز سے لطف اندوز ہونے کے لیے مسقط سے دوحہ روزانہ شٹل پروازوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
وزارت ثقافتی ورثہ اور سیاحت نے کہا ہے کہ اس ویزے کے اجراء کا فیصلہ دنیا بھر سے فٹ بال کے شائقین کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنی تیاریوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے، جو 21 نومبر سے 3 دسمبر تک ہونے والے اس انتہائی منتظر ایونٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایک میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت کے انڈر سیکریٹری اور پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ اذان قاسم البوسیدی نے کہا کہ یہ پروگرام مسقط کو ایک بڑے شہر کے طور پر فروغ دینے پر مرکوز ہے، جس کا انتخاب ورلڈ کپ کے شائقین کے استقبال کے لیے کیا گیا ہے، جس کا مقصد سلطنت کا دورہ کرنے والے شائقین کو ایک غیر معمولی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہیا کارڈ ہولڈرز کو ان کی آمد پر 60 دن کا ملٹی انٹری ویزا مفت دیا جائے گا جب کہ مسقط اور دوحہ کے درمیان روزانہ شٹل پروازیں چلائی جائیں گی، ویزا رکھنے والے فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں کو سلطنت میں قیام سے لطف اندوز کرنے کے لیے لا سکتے ہیں اور سلطنت میں قیام کے دوران ویزا کے زمرے کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے استقبالیہ پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں مختلف قسم کی تقریبات اور سرگرمیاں شامل ہوں گی، خاص طور پر ایک ورلڈ کپ فینز فیسٹیول بھی ہوگا، جو عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد کیا جائے گا تاکہ فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کو ایک تہوار کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
البوسیسی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد ان شائقین کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ فراہم کرنا ہے جو ہیا کارڈ ہولڈرز کے لیے جاری کردہ ویزا کے ذریعے عمان آنا چاہتے ہیں، شائقین پیکجز کے سیٹ سے لطف اندوز ہوں گے جن میں مسابقتی فلائٹ آفرز اور ٹرانسپورٹ سروسز شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام ثقافتی ورثہ اور سیاحت کی وزارت کی نگرانی میں ایک مشترکہ ٹیم چلا رہی ہے، اس ٹیم میں مختلف سرکاری اور نجی یونٹس شامل ہیں، یعنی وزارت ثقافت، کھیل اور نوجوان، رائل عمان پولیس، عمان ٹورازم ڈویلپمنٹ کمپنی (عمران)، عمان ایئر اور عمان ایئرپورٹس اس کا حصہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.