ڈیمز ٹوٹنے پر متعلقہ ایکسیئن اور ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائے، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(مسائل نیوز)جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے بلکہ ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا سروے مکمل کر کے متاثرہ افراد کو فوری طور پر امدادی چیک فراہم کرینگے،وفاقی اور صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں اور اس وقت ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہئے قلعہ سیف اللہ،پشین،قلعہ عبداللہ سمیت دیگر علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیں سب ملکر کام کرنا چاہے اس وقت سیا ست کا نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں ایک دوسرے پر الزامات لگانا ہے بلکہ جو قدرتی آفات سے نقصانات ہوئے ہیں ان سے نمٹنے کیلئے متحد ہوکر کام کرنا چاہئے بارشوں اور سیلابی ریلیوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات اور تباہی ہوئی ہے اور اب تک ہمارے اطلاعات کے مطابق 60سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اربوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں جن میں کھڑی فصلات اور باغات کو شدید نقصانات پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ڈیم ٹوٹ گئے ہیں متعلقہ ایکسین ٹھیکیدار اور دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے گا کیونکہ وہ اپنی ذاتی مفادات کے خاطر ڈیموں میں ناقص مٹیریل استعمال کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے ایکسین ٹھیکیدار اور دیگر متعلقہ افرا د چاہئے جس کا تعلق جس بھی سیا سی جماعت سے ہو اب ان کو معاف نہیں کیا جائے گا صوبائی حکومت اس سے متعلق فوری طورپر انکوائری کریں کیونکہ زیادہ تر اموا ت اور فصلات کو نقصانات ڈیم ٹوٹنے سے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ مر نے والوں کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
- Advertisement -