MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عامر لیاقت حسین کے ملازمین کا بیان سامنے آ گیا

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ عامر لیاقت حسین کے ملازمین کا بیان سامنے آ گیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت طبیعت خراب ہوئی،بیہوش ہو گئے تھے، اسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی طبعیت رات کو خراب ہوئی تو انہیں اسپتال جانے کے لیے کہا تاہم انہوں نے منع کر دیا تھا۔
چھیپا ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔چھیپا ترجمان کے مطابق عامر لیاقت گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔۔ایم پی اے جمال صدیقی کے مطابق ملازم نے کہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال ہو گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا۔بظاہر ان کا انتقال دم گھٹنے سے ہوا۔پولیس حکام اور اہل محلہ بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جب کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی خبر ملنے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین تیسری اہلیہ کے الزامات کے بعد پریشانی کا شکار تھے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر بھی کرتے تھے۔عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جلد ملک کو چھوڑ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت نے کچھ عرصہ سے لوگوں سے ملنا جلنا بھی چھوڑ دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.