MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جب بجلی کم اور بِل زیادہ آتا ہے تو بہت غصہ آتا ہے

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) اداکار بلال قریشی نے بجلی کم اور بِل زیادہ آنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو کہ انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گیا ہے۔ملک بھر میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف عام عوام بلکہ پاکستانی فنکار بھی متاثر نظر آ رہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکار بلال قریشی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بجلی کم اور بِل زیادہ آنے پر غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں بلال قریشی نے کہا کہ آج بجلی کا بِل آیا ہے اور بہت آیا ہے، جب بجلی کم اور بِل زیادہ آتا ہے تو بہت غصہ آتا ہے۔بلال قریشی کے تبصرے کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پیجز پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں عام عوام بھی مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کا رونا رو رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.