صدر مملکت نے کس اہم ترین شخصیت کو بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(مسائل نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیراعظم کے مشورے پر کی۔اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ خالد جاوید خان کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا اور وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اشتراوصاف علی سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ 16-2015 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جب کہ
- Advertisement -
دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔