MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی

0 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل کا نام سرفہرست ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سال 2009ء میں ڈیبیو کیا اور 79اننگز میں سب سے زیادہ 10بار صفر پر آئوٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کیا، اس فہرست میں شاہد آفریدی کا دوسرا نمبر ہے تاہم وہ 90اننگز میں 8مرتبہ ڈک پر وکٹ گنوا بیٹھے۔اسی طرح دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل کے بڑے بھائی اور سابق وکٹ کیپر بلیباز کامران اکمل کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے 53اننگز میں 7بار جبکہ چوتھے نمبر پر پروفیسر محمد حفیظ ہیں جو اس اعزاز میں کامران اکمل کے ہم پلہ ہیں۔فہرست میں پانچواں نمبر فاسٹ بولر عمر گل کا ہے وہ 27 اننگز میں 6 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.