اپوزیشن جماعتیں اپنی دولت چھپانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ،اسرار خان کاکڑ
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ سٹی کے سابق ترجمان اسرار خان کاکڑ نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی دولت چھپانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ،ملک کو قرضوں کے دلدل میں پھینکنے والے ایک بارپھر ایماندار وزیراعظم کے خلاف کمر کس کرکھڑے ہوئے ہیں لیکن انہیں ناکامی کاسامنا کرناپڑے گا، وزیراعظم عمران خان نے ملک کے بہترمستقبل کے مفاد میں بے شمار اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اسرار خان کاکڑ نے کہاکہ پچھلے دو ہفتوں سے وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ عوام کو واضح نظر آیا ہے کہ کون اپنے ملک کے وقار اور بہتر مستقبل کے لئے کھڑا ہے اور کون اپنی دولت بچانے کی خاطر سازش کر رہے ہیں۔ صرف یہ اسمبلی نہیں، پاکستان کا ہر شہر اپنے وزیراعظم پر ناز کرتے ہیں۔ میلسی کی جلسے میں میلسی کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔اور سندہ تبدیلی کے لئیے بیتاب ہے۔ تحریک انصاف کے شاندار جلسے اور ریلیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ خوف اور کرپشن کا زرداری نظام اب ختم ہونے کو ہے۔ سندھ کے لوگ اب اپنے بہتر مستقبل کے لئے باہر نکل آئیں ہیں۔ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والوں نے سیاسی سرکس لگا رکھی ہے۔ اپوزیشن کی عدم اعتماد چاہتی ہے کہ ان کو لوٹ مار پر معاف کر دیا جائے۔ عوام قومی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔ حکومت کے تمام اقدامات کا مقصد پسماندہ طبقے کی بہتری ہے۔ وزیراعظم عمران خان اگلی نسل کا سوچتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ، ڈیموں کی تعمیر، صحت کارڈ,NSP, کورونا کا مقابلہ, KCR، یکساں نصاب، بند انڈسٹری کی بحالی اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون, اسپیشل اکنامک زونز انہی کوششوں کی کڑی ہے۔اور اگر مفاد پرست پارٹیاں عمران خان کے خلاف متحد ہو جائے۔ اس کا مذاق اڑائے۔ ایسے بلیک میل کرے اور اس کی کردار کشی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے تو پاکستانی عوام ایک آدمی کے پیچھے آنکھیں بند کر کے کھڑے ہو جائیں۔ اس کی پیروی کریں۔ اور ہم اپنے کپتان کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہیں، ان چوروں کے خلاف پاکستانی عوام تب بھی لڑے جب کپتان اقتدار میں نہیں تھا اور اب بھی لڑینگے جب کپتان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ان بیرونی غلاموں کے خلاف لڑنا افضل جہاد سمجھاتا ہوں۔