MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان بھر کی ضلعی عدلیہ کو ماڈل کورٹس قرار دے دیا گیا

0 29

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی عدلیہ کو ماڈل کورٹس قرار دے دیا گیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے صوبے بھر کی عدالتوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

- Advertisement -

جوڈیشل مجسٹریٹس سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تک تمام عدالتیں ماڈل کورٹس کے طور پر کام کریں گی۔ ماڈل کورٹس کے قیام کا مقصد تیز انصاف اور زیر التواء مقدمات میں کمی ہے۔

فیصلہ این جے پی ایم سی کے 56ویں اجلاس اور ججز میٹنگ کی روشنی میں کیا گیا۔

تمام عدالتوں کو ماہانہ یونٹ رپورٹس ممبر انسپکشن ٹیم کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماڈل کورٹس کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.